ممبئی/آئی پی ایل سٹے بازی کے ایک معاملے میں نام آنے کے بعد سلمان خان کے بھائی اور بالی ووڈ اداکار ارباز خان ٹھانے اینٹی اکزارشن سیل میں اپنا بیان درج کرا دیا ہے۔اس دوران ارباز نے کئی اہم انکشاف کئے ہیں۔ نیوز 18 انڈیا کے مطابق ارباز خان نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ گزشتہ 6 سالوں سے وہ آئی پی ایل میں بیٹنگ کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال آئی پی ایل میں 2 کروڑ 75 لاکھ کی بیٹنگ وہ ہارے لیکن اس کے بعد وہ کئی میچوں میں سونو جالان کے ذریعہ جیتے بھی۔پوچھ گچھ کے دوران ارباز خان نے بتایا کہ شادی میں ہوئی ان بن سے وہ کافی ڈپریشن میں بھی تھے اور مالی طور پر بھی کچھ سالوں سے کمزور تھے۔ ارباز خان نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ شوقیا طور پر سٹے بازی کرتے تھے۔ اسے لے کر گھر میں بھی انہیں کھری کھوٹی سنی پڑتی تطی۔ انکی سابق بیوی اور والد بھی انہیں سٹے بازی سے روکتے تھے۔ پوچھ گچھ میں ارباز خان نے بتایا کہ گزشتہ 6 سال سے وہ سونو کے رابطہ میں ہے لیکن انہیں یاد نہیں کہ سونو جالان سے انہیں کس نے ملایا تھا۔انکاونٹر اسپیشلسٹ اور ٹھانے اینٹی ایسٹارشن سیل کے سینئر افسر پردیپ شرما اور پولیس افسر راج کمار کوتھ مرے ارباز خان سے پوچھ گچھ کر رے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سونو جالان کو بھی ارباز سے پوچھ گچھ کے درمیان بلایا گیا ہے۔