عظمیٰ نیوزسروس
جموں// — حکام نے بتایا کہ پیر کو جموں کے مضافات میں اراضی تنازعہ کے دوران گولیاں چلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔دومانہ تھانے کی حدود میں لالے دا باغ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔پولیس نے بتایا کہ ریکھا دیوی اور زمین کے سابق مالک برج بھوشن سنگھ جموال کے بھائی برج راج سنگھ کے درمیان 21.5مرلہ زمین کو لے کر ہفتہ کو تنازعہ پیدا ہوا۔انہوں نے کہا کہ تصادم کے دوران برج راج سنگھ نے مبینہ طور پر تین گولیاں چلائیں حالانکہ فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔حکام نے بتایا کہ پولیس نے برج راج سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے اور اس پر آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ دو دیگر افراد کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔