نیوز ڈیسک +غلام نبی رینہ
جموں+کنگن// ادھم پور ضلع میں بدھ کو جموں سرینگر شاہراہ پر ایک ٹرک سے فورسز کی گاڑی ٹکرائی، جسکے نتیجے میںسی آر پی ایف کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔ سی آر پی ایف اہلکار گشت پر تھے جب جموں جانے والے ٹرک نے صبح 6.50 بجے کے قریب ٹکری کے قریب ان کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں میں چار اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی حالت “مستحکم” بتائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ادھرکنگن میں سڑک حادثے میں 9 افراد ذخمی ہوگئے ۔تھیون کنگن میں آٹو لوڈ کیریر زیر نمبر/5890 JK16Bسڑک پر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت نو افراد ذخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا جن میں سے آٹھ کو سکمز صورہ منتقل کیاگیا۔ زخمیوںمیں لطیف احمد، مشتاق احمد، غلام نبی، مظفر احمد، الطاف احمد، منیر احمد، عاشق حسین، ذاکر اور ممتاز احمد شامل ہیں۔