عظمیٰ نیوز سروس
ادھم پور//تحصیل چنینی میں تاریخی تین روزہ سدھ مہادیو میلہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا۔ میلے کے پہلے دن بھگوان شیو کا آشیرواد حاصل کرنے کے لئے یو ٹی کے اندر اور باہر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے مقدس سدھ مہادیو مندر کا دورہ کیا۔ڈی ڈی سی اودھم پور کے چیئرپرسن لال چند مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر ادھم پور سلونی رائے کی موجودگی میں میلے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ایس ڈی ایم چنینی گوردیو کمار؛ میلہ آفیسر، پنکج سنگھ؛ اس موقع پر عام لوگوں کے ساتھ سول اور پولیس انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن اور ڈی سی نے لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے میلے، جو کہ امیر ثقافتی اور مذہبی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں، علاقے کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے رشتے کو مضبوط کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ میلے مختلف مذاہب، نسلوں اور خطوں کے لوگوں کو قریب لاتے ہیں، معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے ادھم پور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے فول پروف انتظامات کی بھی تعریف کی۔ضلعی انتظامیہ نے میلے کو خوش اسلوبی سے منانے کے لئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور حفاظتی اقدامات سمیت وسیع انتظامات کئے تھے۔مختلف سرکاری محکمے عوام کو متعددیوٹی اور مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے اسٹال لگائے گئے ہیں جن کا مقصد لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی ہے۔ چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔