Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

اخلاقی تعلیمات اور ہمارا معاشرہ حسبِ حال

Towseef
Last updated: April 16, 2025 11:12 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

شگفتہ حسن

معاشرت اور اخلاقیات دین ِ اسلام کی بنیادیں ہیں۔ اسلامی تعلیمات میں اخلاقیات کی اہمیت پر بہت زور دیا گیا ہے کیونکہ انسانی اخلاقیات پر ہی پُر سکون معاشرے کا انحصار ہے۔ پُر سکون معاشرہ بنانے اور سنوارنے میں اخلاق کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ اخلاق دنیا کے ہر معاشرے کا مشترکہ باب ہے کیونکہ اچھے اخلاق و کردار کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، اس سے قومیں بنتی ہیں اور بگڑتی بھی ہیں۔ اخلاق کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، خواہ وہ معاشرہ مسلم ہو یا غیر مسلم۔ ابنِ خلدون کی کتاب” مقدمہ” میں درج ہے کہ” دنیا میں عروج و ترقی حاصل کرنے والی قوم اچھے اخلاق کی مالک ہوتی ہے جب کہ بُرے اخلاق کی حامل قوم زوال پذیر ہو جاتی ہے۔” اخلاق انسانیت کا زیور ہے ، یہ وہ وصف ہے جو انسان کو جانوروں سے الگ کرتا ہے۔ اگر اخلاق نہیں تو انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انسان کو صحیح راستے چلانے کے ، اس کی ہدایت، رہنمائی اور اخلاق کی تعلیم دینے کے لیے انبیائے کرام بھیجے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجا گیا۔ چنانچہ آپ ؐ نے عالم انسانیت کو اخلاقیت کا وہ اعلیٰ نمونہ پیش کیا جسکی گواہی باری تعالیٰ نے قرآن مجید میں دی ہے۔ ایک جگہ خود نبی پاکؐ اپنی اخلاقیت کی گواہی دیتے ہوئے فرماتے ہیں:’’مجھے تو اس لیے بھیجا گیا ہے تاکہ میں نیک خصلتوں اور مَکارِمِ اَخلاق کی تکمیل کروں‘‘۔(بخاری) لیکن آج ہمارے معاشرے کی حالت قابلِ رحم ہے۔ ایک المیہ یہ بھی ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت دین سے بے خبر ہے۔ آج کا مسلمان دنیا پر مر رہا ہےاورآج کا بچہ مسلمان گھرانے میں پیدا ہونے کے باوجود دین سے غافل ہے۔ افسوس ! ہم دین سے غافل ہیںاور اخلاق کیا ہے، ایمان کیا ہے، حیا کیا ہے، عزت کیاہےاور انصاف کیا ہے، ہم بھول چکے ہیں۔گویا آج کے مسلمان بس نام کے مسلمان رہ گئےاور مسلمان کی حیثیت سے زندہ نہیں ہیں۔ہم اپنے مذہب کے ساتھ ساتھ تہذیب و ثقافت کو بھی بھول گئے ہیں، ہم اخلاقی، اسلامی، تعلیمی، معاشی اور سیاسی زوال کا شکار ہوگئے ہیں۔ غفلت میں مگن رہنے کا ہی نتیجہ ہےکہ مسلم معاشروں میں اخلاقی زوال، بے حیائی، اخلاقی برائی اور سماجی برائی جیسی خرابیاں تسلسل کے ساتھ بڑھ رہی ہیںاور وائرس کی طرح پھیل کر ہماری نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔بقول اقبال’’ یہ مسلمان ہیں! جنھیں دیکھ کر شرمائیں یہود‘‘۔ آج مسلم معاشرے کا حال اتنا خراب ہو چکا ہے کہ ہم ایک دوسرے کا حق مارنے کے لئے ایمان کا بھی سودا کر دیتے ہیں۔ جو تڑپ، جو درد، بے چینی، اور بے قراری ربّ کائنات کی بندگی کے لئے ہونی چاہیے تھی، وہ مادیت کے لئے ہو رہی ہے۔ ہماری تربیت اس طرح نہیں ہوئی ہے کہ ہم ایک وقت کی نماز چھوٹ جانے پر تڑپ اُٹھے، ہم تو مہینوں سے نمازیں چھوڑ رہے ہیں۔ ہم صبح سویرے اٹھنے کے بجائے گیارہ، بارہ بجے اٹھتے ہیں، والدین، بھائی بہن، بیوی بچوں کو وقت دینے کے بجائے موبائل فون کے ساتھ مشغول رہتے ہیں، نوجوان مسجد اور مدرسے کے بجائے پارکوں اور ریسٹورنٹوں میں بیکار گھومتے رہتے ہیں، لڑکیاں بن سنور کر بے پردہ پارکوں اور بازاروں میں گھومتی پھرتی ہیں، سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نوجوان لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے سے ناجائز رشتے جوڑنے لگے ہیں، زندگی کے مسائل میں اُلجھے ہوئے لوگ ذکر الٰہی کرنے کے بجائے میوزک (Music) سن کر محظوظ ہورہے ہیں۔ افسوس، آج اولاد کی صحیح تربیت نہ ہونے کے باعث ہمارا مسلم معاشرہ غیر مسلم معاشرے کا نظارہ پیش کرتا ہے، کبھی فلمیں بنا کر، کبھی ڈراما بنا کر،کبھی ریلس بنا (Reels) بنا کر تو کبھی ٹک ٹاک (Tiktok) بنا کر۔ آج کے نوجوان مکتب جانے کے بجائے جیم سینٹر جانا ضروری سمجھتے ہیں۔ افسوس صد افسوس ! یہ سب کچھ آج کےہمارے معاشرے کی پہچان بنتی جا رہی ہے۔ منشیات کی لت ناسور کی طرح دن بہ دن پروان چڑھ رہی ہے۔ دلوں میں سکون غائب ہےاور ہم ڈپریشن (Depression) کے شکار ہو چکے ہیں۔ معذرت کے ساتھ کہنا چاہوں گی ساری مصیبتوں اور پریشانیوں کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ نسل نو کے لئےالمیہ یہ ہے کہ والدین اپنی آخرت کو سنوارنے کے بجائے دنیا سنوارنے کی فکر میں لگے ہیں ۔ آج کا مسلمان اپنے آپ پر غور کریں کہ کیا وہ با اخلاق اور با تہذیب معاشرے کے باسی کہلائے جانے کے قابل ہے؟

لمحۂ فکریہ ہے ہم سب کے لئے ہےکہ ہم خود اپنی نسلوں کے دشمن خود بنے بیٹھے ہیں۔ دنیا کی سب سے بہترین اور خوبصورت اسلامی تہذیب کو پامال کرنے میں ہم ہی سب سے آگے ہیں۔ اب بھی وقت ہے اپنے معاشرے اور اخلاقیات کو سنوارنے کی فکر کریں، سوشل میڈیا کے مقابلے میں اپنے گھر والوں کو قرآن و حدیث کو مضبوطی سے پکڑ نے کو ترجیح دیں، آخرت کو سنوارنے کی فکر کریں، عملِ صالح سے اپنے ایمان کو مضبوط کریں، اپنے بچوں کی تربیت دین ِاسلام کے مطابق کریں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’یقیناً اللہ بدلتا نہیں اس حالت کو جو کسی قوم کے ساتھ ہے یہاں تک کہ وہ خود نہ بدلیں‘‘( سورۃ الرعد :۱۱)

والدین کے ساتھ ساتھ میں اساتذہ سے بھی گذارش کرتی ہوں کہ تعلیمی امور کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ انکی اخلاقی اور روحانی تربیت بھی کی جائے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمیں مَکارِمِ اَخلاق سے مزین و آراستہ ہونے اور ہماری آنے والی نسلوں کو دین ِ اسلام پر چلنے اور عمل کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پانپور میں اکھنور کانوجوا ن غرق آب، تلاش جاری
تازہ ترین
ضلع انتظامیہ رام بن نے ’’ کھیر بابا یاترا ‘‘کا چنڈراکوٹ، پرجوش استقبال کیا
تازہ ترین
ٹنل کے آرپارپہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ،میدانی علاقوں میں بارشیں، 3جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
تازہ ترین
سینکڑوں عقیدتمند کشمیری پنڈت کھیر بھوانی میلے کے لیے روانہ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

مشتاق احمد بٹ کی تصنیف Flames of Soil میری نظر میں تجزیہ

May 30, 2025
کالممضامین

’’واردات‘‘ — دیہی زندگی کا آئینہ، کرشن چندر کے تخلیقی قلم سے تبصرہ

May 30, 2025
کالممضامین

علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی الصفوی | علم، عرفان اور خدمت کا عظیم سفر

May 30, 2025
کالممضامین

جوہری ہتھیاروں کا پھیلائودُنیابھرکے لئے تباہ کُن! | چین پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی، جنگ کی صورتحال جاری ؟ حال و احوال

May 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?