عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //اچھہ بل اننت ناگ میں اس وقت کہرام مچ گئی جب اخروٹ کے درخت سے گر کر شہری لقمہ اجل بن گیا ۔ اچھہ بل اننت ناگ میں ایک شہری اخروٹ کے درخت سے گرنے کے بعد موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد رفیق میر ولد عبدالعزیز میر ساکنہ چیک اچھہ بل اتفاقی طور پر اخروٹ کے درخت سے گر گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔نمائندے کے مطابق اگرچہ زخمی شہری کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔