سرینگر//جموںو کشمیر منٹکس بال فیڈریشن قومی دسویں نیشنل منٹکس کرکٹ چمپئن شپ2020-21میں شرکت کرنے جا ری ہے جو غازی آباد اترپردیش میں 19سے21مارچ تک منعقد ہو رہا ہے ۔فیڈریشن کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس چمپئن شپ میں جموںو کشمیر سے تعلق رکھنے والے خواتین اور مردوں کی ٹیمیں نیشنل سب جونئیراور سینئر سطح پر کھیلیں گے۔بیان میں کہاگیا کہ مختلف زمروںکے لئے ٹیموں کا انتخاب اسکریننگ اور ٹریلز کے ذریعے 27 فروری 2021کو منعقد کیا گیا تھا۔ ایسوسی ایشن چمپئن شپ میں شرکت کے لئے آئین کے طے شدہ قواعد و ضوابط پر پوری پابندی سے عمل کرے گی۔