مرزاپور// اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے چنارعلاقے میں کاشی رام آواس میں ایک شرابی کے ذریعہ اپنے چار بچوں کو زہر دینے کا دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا ہے ۔چاروں بچوں کو علاج کے لئے مرزاپور سے بہتر علاقے کے لئے ریفر کردیا گیا ہے ۔کانشی رام آواس باشندہ راجیش(30)کل دوپہر شراب کے نشے میں مست تھا۔ اس کی بیوی مزدوری کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی تھی۔ گھر پر اس کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔ اس درمیان اس نے سادھنا(06)وجئے (08)،دھیرج(05)اور دیگر ایک کو دال چاول میں زہر ملا کر کھلا دیا۔ جب چاروں کی حالت بگڑنے لگی تب پڑوسیوں کو اس کا پٹہ چلا۔ پڑوسیوں نے چاروں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا ۔ نازک حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے سبھی کو مرزرپور ریفر کردیا۔واقعہ کے ضمن میں ابھی تفصیلی جانکاری نہیں مل سکی ہے ۔ ایس پی اجے سنگھ نے بتایا کہ ابھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔