اب کپوارہ میں کوئوں میں برڈ فلو کی تصدیق

کپوارہ// اننت ناگ شوپیان اور بانڈی پورہ، کولگام اور سرینگر اضلاع کے بعداب سرحدی ضلع کپوارہ میں  بھی مردہ کوئوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے حکام کے مطابق ضلع میں کم سے کم 3مقامات پائر پورہ ،گلگام اور ضلع ٹریجری احاطہ ، میں کوئوں کے نمونوں میں بر ڈ فلو کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ضلع مجسٹریٹ کپوارہ نے مذکورہ مقامات کے آس پاس ایک کلو میٹر تک ریڈ زون جبکہ 10کلو میٹر کے احاطہ کو الرٹ زون قرار دیا ہے۔ضلع حکام نے ضروری قانونی دفعات کے تحت ان علاقوں میں پابندیا ں عائد کیں ہیں ۔حکام نے جنگلات ،انمل ہسبنڈری اور میونسپل کمیٹی کو ہدایات دی  ہیںکہ نمونے حاصل کرکے جانچ کا کام ہاتھ میں لیں اور متا ثرہ علاقوں کی سنی ٹائزیشن کرائیں ۔ضلع حکام نے مزکورہ محکمو ں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ آپس میں تعاون رکھیں اور مردہ جانو رو ں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے ۔اس حوالہ سے نو ڈل آفیسر ڈاکٹر ارشاد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ 15 روز قبل ،ضلع ٹریجری کے احاطہ اور پائر پورہ کے علاوہ گلگام میں مردہ کوے پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے نمونے حاصل کر کے جالندھر اور بھوپال لیبارٹریو ں میں ٹیسٹ کیلئے بھیج دئے گئے  اور 23فروری کو نمونے مثبت پائے گئے ۔انہو ں نے کہا کہ ان 3کیسو ں کے بعد اب تک کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اور صورتحال پر کڑی نظر ہے ۔ضلع انتظامیہ کپوارہ نے عام لوگوں سے کہاہے کہ وہ کسی بھی علاقہ میں پرندوں کی غیرمعمولی اموات ہونے کی صورت میں موبائل نمبر7006721396پرویٹرنری اسسٹنٹ سرجن کپواڑہ ڈاکٹر ارشاد خواجہ،موبائل نمبر7889858859پرویٹرنری اسسٹنٹ سرجن لنگیٹ ڈاکٹر مختار احمداورفون نمبر01955-2522283پر پولٹری ڈیولپمنٹ آفیسر کپواڑہ کیساتھ رابطہ کرسکتے ہیں ۔