ابھیشیک و فخر الدین کی ڈیپوٹیشن میں توسیع،ڈی آئی جی الطاف خان میزورم تبدیل

جموں/عظمیٰ نیوز سروس/کابینہ کی تقرری کمیٹی نے چھتیس گڑھ سے آئی اے ایس افسران ابھیشیک شرما اور سید فخر الدین حامد کے انٹر کیڈر ڈیپوٹیشن میں توسیع کرنے کے لیے محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ آسام-میگھالیہ کیڈروں کو AGMUT کیڈر میں بالترتیب 8 جولائی 2024 اور 7 جولائی 2024 کے بعد ایک اضافی سال کے لیے ڈیپوٹیشن کیلئے منظوری دی گئی ہے۔ادھر مرکزی وزارت داخلہ کے ایک آرڈر کے مطابق سرینگر کے ڈی آئی جی الطاف خان کو میزو رم میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی شیخ جنید محمود کولداخ سے واپس بلایا گیا ہے۔