جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کی سرحدی تحصیل بالا کوٹ میں بھارتیہ ائیر ٹیل مواصلاتی کمپنی کی جانب سے نصب کردہ موبائل ٹاور بند رہنے کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تحصیل کے دھار گلون علاقہ کے صارفین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کمپنی کی جانب سے تیل سپلائی نہ کرنے کی وجہ سے موبائل ٹاور کو بجلی کی سپلائی کیساتھ منسلک رکھا گیا ہے تاہم علاقہ میں اس وقت چل رہی بجلی کی شدید کٹوتی کی وجہ سے پورا دن موبائل ٹاور بھی لگ بھگ بند رہتا ہے ۔انہوں نے کمپنی حکام پر الزا م عائد کرتے ہوئے کہاکہ کمپنی کی جانب سے ٹاور کیلئے نصب کردہ جنریٹر کیلئے تیل ہی سپلائی نہیں کیاجارہا ہے جبکہ صارفین کیساتھ کمپنی کی جانب سے دھوکہ کیاجارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ موبائل ٹاور کو چلانے کیلئے ہدایت جاری کی جائیں تاکہ صارفین کی مشکلات کم ہوسکیں ۔