جموں/نیوز ڈیسک/ ہندوستان کی معروف ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی ائر ٹیل کمپنی نے بدھ کو جموں اور سرینگر میں جدید ترین 5 جی خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا۔کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ 5جی خدمات صارفین کو مرحلہ وار دستیاب ہوں گی کیونکہ کمپنی اپنے نیٹ ورک کی تعمیر اور رول آؤٹ کو مکمل کرنا جاری رکھے گی۔ “5G فعال آلات کے حامل صارفین بغیر کسی اضافی قیمت کے تیز رفتار فائیو جی نیٹ ورک سے لطف اندوز ہوں گے جب تک کہ رول آؤٹ زیادہ وسیع نہیں ہو جاتا” ۔کمپنی کے مطابق فی الحال جموں کے رگھوناتھ بازار، گاندھی نگر، چھنی ہمت، پنجترتھی، جموں سیکریٹریٹ، باہو فورٹ، باہو پلازہ، جموں ریلوے اسٹیشن، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور کینال روڈ، جبکہ وادی میں لالچوک ڈل جھیل، راجباغ، کشمیر یونیورسٹی، کرن نگر، چھانہ پورہ، سرینگر سیکریٹریٹ، نشاط گارڈن، چشمہ شاہی، پرانا شہر اور چند دیگر منتخب مقامات شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرٹیل اپنے نیٹ ورک کو بڑھا دے گا اور مقررہ وقت پر جموں، کشمیر اور لداخ کے مرکزی علاقوں میں اپنی خدمات دستیاب کرائے گا۔ ایرٹیل صارفین اب الٹرا فاسٹ نیٹ ورک کا تجربہ کر سکتے ہیں اور موجودہ 4G کی رفتار سے 20-30 گنا تیز رفتار سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔