سرینگر//بھارت کی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنی بھارتی ائر ٹیل نے جموں کشمیر میں50لاکھ صارفین کا نشانہ پار کرلیا ہے جس کے نتیجے میں بھارت کے تیز ترین موبائیل نیٹ ورک نے ریاست میں اپنی لیڈر شپ پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔حال ہی میں جموں کشمیر میں ائر سیل کے83فیصد سے زائد صارفین نے اپنے نمبرات ائر ٹیل میں تبدیل کرلئے جس سے ایک بار پھر یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ائر ٹیل ہی ریاست کے موبائیل صارفین کا من پسند نیٹ ورک ہے۔اس کے علاوہ کمپنی نے ریاست بھر میں تیز رفتار ڈیٹا خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے اپنے نیٹ ورک کو بڑے پیمانے پر وسعت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ائر ٹیل مالی سال2018-19کے اختتام تک ریاست کے طول و عرض میں اپنے نقوش کو وسعت دینے کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے تحت ریاست میں کمپنی کی موبائیل سائٹس کی تعداد11400تک پہنچ جائے گی اور اس کا مقصد خاص طور پر دیہی اور مواصلاتی سہولیات سے محروم علاقوں کے صارفین کو بہتر اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔رواں مالی سال کے اختتام تک ریاست کے مزید3000مقامات پر ائر ٹیل کی فور جی خدمات میسر ہونگی جس کے نتیجے میں بعض دورافتادہ علاقوں کے لوگوں کو بھی فور جی خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ ائر ٹیل کو لگاتار بھارت کا تیز ترین نیٹ ورک قرار دیا جارہا ہے ۔اسپیڈ ٹیسٹ کے گلوبل لیڈرOoklaنے(2016کےQ1اورQ2، 2017کے Q1اورQ2اور2017کےQ3اورQ4) میں لگاتار تین بار ائر ٹیل کو بھارت کا تیز ترین نیٹ ورک قرار دیا۔ بھارتی ائر ٹیل کے ہَب سی ای او اَپر نارتھ منو سود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ’’یہ ائر ٹیل کیلئے ایک اور سنگ میل ہے اور ہم جموں کشمیر کے50لاکھ سے زائد صارفین کا شکریہ اداکرنا چاہیں گے جنہوں نے ہمیں اپنی خدمت کرنے کا موقعہ فراہم کیا، ہم اپنے صارفین کو سب سے بہتر اور معیاری خدمات فراہم کرنے اور نئی تخلیق کے ساتھ مارکیٹ کی قیادت کرنے کے عزم پر کاربند ہیں،اب جبکہ موبائیل مارکیٹ اپنی ترقی کی اگلی لہر کیلئے تیار ہے، ہم حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا کے نظریہ کو تقویت پہنچانے کیلئے اپنے نیٹ ورک کوپورے خطے کے طول و عرض میں مزید وسعت دے رہے ہیں‘‘۔جموں کشمیرمیںائر ٹیل بدستور جموں کشمیر کا نمبر ایک آپریٹر ہے جس پر اب ریاست کے50لاکھ سے زیادہ صارفین بھروسہ کرتے ہیں۔مالی سال2018-19کے اختتام تک جموں کشمیر میں ائر ٹیل موبائیل ٹائوروں کی تعداد میں30فیصد اضافہ ہوگا اور ان کی مجموعی تعداد11400تک پہنچ جائے گی جس کے نتیجے میں صارفین کو بہتر نیٹ ورک میسر رہے گا۔اس منصوبے کے تحت ہر روز ائر ٹیل کے نیٹ ورک میں14 نئی سائٹس کا اضافہ ہوگا۔ائر ٹیل خطے میں مزید1500کلو میٹر سے زیادہ نئی اوپٹک فائبر بچھانے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے جس سے تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات کو وسعت ملے گی۔ائر ٹیل ملک کی شمالی سرحد یعنی لداخ خطے میں فور جی خدمات فراہم کرنے والی پہلی کمپنی ہے ۔اس خطے میں ائر ٹیل کا نیٹ ورک تمام اہم مقامات تک پھیلا ہوا ہے جن میں اہم شہری، نیم شہری اور دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ ہائی ویز، سیاحتی مقامات اور تجارتی مراکز شامل ہیں۔یہاں کمپنی کا نیٹ ورک دورافتادہ علاقوں تک پھیلا ہوا ہے ، یہاں تک کہ ائر ٹیل دراس، کرگل اور لیہہ میں فور جی خدمات فراہم کرنے والی واحد کمپنی ہے۔ریاست میں ایسے140دیہات ایسے بھی ہیں جہاں ائرٹیل اپنی خدمات فراہم کرنے والی واحد نجی کمپنی ہے۔ائر ٹیل جموں کشمیر کے دوردراز علاقوں میں ہر طرح کی ٹیکنالوجی یعنی2G,3Gاور4G کے ساتھ موبائیل خدمات فراہم کرنے والی واحد کمپنی ہے۔