عظمیٰ نیوزسروس
جموں//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرکوریاست کا درجہ بحال ہونے کے بعد وہ عہدہ چھوڑ دیں گے اور ان کے بیٹے عمر عبداللہ اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا ہے اور تمام پارٹیاں جلد از جلد مکمل بحالی کی خواہاں ہیں۔فاروق عبداللہ نے انتخابی نظام الاوقات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہتر ہے کیونکہ اس سے انتخابات کے لیے پارٹیوں کی تیاری کا پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قبل از انتخابات اتحاد کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ پارٹی لیڈرشپ بات چیت کے بعد کرے گی۔