امراوتی (آندھرا پردیش)/یو این آئی/ شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں اگلے پانچ دنوں کے دوران الگ الگ مقامات پر بجلی گرنے اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔محکمہ موسمیات نے شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں کچھ مقامات پر اگلے سات دنوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کی پیش گوئی کی ہے۔ریاست کے ایس پی ایس آر نیلور ضلع کے کوالی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید بارش ہوئی۔رائلسیما میں کئی مقامات پر اور ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں ایک یا دو مقامات پر اسی مدت کے دوران بارش ہوئی۔رائلسیما کے تروپتی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 36۔5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔