آلوبخارہ کی پروسیسنگ گاندربل میں ہنر مندی پروگرام کا اہتمام

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//آلوبخارہ کی پروسیسنگ کے لیے دو روزہ ہنر مندی کا پروگرام کل کے وی کے گاندربل میں شروع ہوا۔ پروگرام کا افتتاح باغبانی کی فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شبیر اے وانی نے کیا۔ پروگرام کا مقصد وادی کشمیر کے ایک اہم پھل کی پروسیسنگ میں مہارت پیدا کرنا تھا۔ چیف سائنٹسٹ اور ہیڈKVK گاندربل اشفاق عابدی نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پھلوں اور سبزیوں میں چھوٹے پیمانے پر یونٹس قائم کریں جن کی مارکیٹ ویلیو، معاشی منافع اور روزگار کے لحاظ سے اچھی گنجائش ہے۔ ڈین ہارٹیکلچرڈاکٹر شبیر اے وانی، نے شرکاء کوایچ اے ڈی پی کی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ پروگرام کے دوران چھوٹے پیمانے پر پھل اور سبزیوں کی پروسیسنگ اور مصنوعات” کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی ۔ڈاکٹر سوجا نبی قریشی، ایس ایم ایس (ہارٹیکلچر) نے “آلو بخاراکی پختگی کے اشاریوں کی جانچ پڑتال” پر پریزنٹیشن دی اور آلوبخارہ میں پیداواری رکاوٹوں سے متعلق مختلف سوالات کو حل کیا۔ SKUAST-K شالیمار کے FPTC مرکز میں سائنسی عملے کے ساتھ بات چیت اور عملی مظاہرے بھی تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں۔