عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
احمد آباد//آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔ آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور مارنس لبوشین کی نصف سنچری نے بھارت کو ایونٹ میں پہلی مرتبہ ہار کاسامنا کرایا۔آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو بھارتی بولرز نے اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلوائیں۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنانے کے بعد محمد شامی کی گیند پر 16 رنز کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 41 کے اسکور پر 15 رنز بنانے والے مچل مارچ کیچ آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کو تیسرا نقصان 47 رنز پر اٹھانا پڑا جب جسپریت بمرا نے اسٹیو اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اسمتھ نے 4 رنز بنائے۔چوتھی وکٹ پر اوپنر ٹریوس ہیڈ اور مارنس لبوشین نے دباؤ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے فتح کو دور کردیا۔ دونوں نے 192 رنز کی شراکت بنائی۔ٹریوس ہیڈ نے 95 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ انہوں نے سنچری تک 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہیڈ 137 رنز کی اننگز کھیل کر فتح سے صرف 2 رنز دور کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔آخر میں گیلن میکس ویل نے ووننگز رن لے کر اپنی ٹیم کو چھٹی بار ورلڈ چیمپئن بنادیا۔ٹریوس ہیڈ کو سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 240 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ میں کھیلے جارہے آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد بھارتی جوڑی روہت شرما اور شْبمن گِل نے اننگ کا آغاز کیا۔