یو این آئی
ملبورن/امریکی ٹینس کھلاڑی الیکس مشیلسن نے پیر کو آسٹریلین اوپن 2025 کے پہلے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے 11 ویں نمبر کے کھلاڑی اسٹیفانوس ستسپاس کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے کیریئر کی سب سے بڑی جیت درج کی۔ آج یہاں مشیلسن نے دو گھنٹے 43 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں جرمنی کے اسٹیفانوس ستسپاس کو 7-5، 6-3، 2-6، 6-4 سے شکست دی۔یہ مشیلسن کی کسی گرینڈ سلیم میں ٹاپ 20 حریف کے خلاف پہلی جیت ہے ۔ انہوں نے پورے میچ میں حکمت عملی کے طور پر ایک طاقتور سرو اور جارحانہ گراؤنڈ اسٹروک لگائے ۔میچ کے بعد مشیلسن نے کہا ‘‘میں نے خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کی۔ میں جانتا تھا کہ یہ ایک سخت لڑائی ہوگی اور میں بہت خوش ہوں کہ میں اسے جیتنے میں کامیاب رہا۔ یہ سب آپ کی ذہنیت پر منحصر ہے ۔ میں نے صحیح ذہنیت کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی حکمت عملی پردرست طریقے سے عمل کیا۔