یو این آئی
نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام رائفلز کے یوم تاسیس پر فورس کے جوانوں، افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی ہے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں شاہ نے کہا’’شمال مشرق کے ہمارے بہادر سپاہی، آسام رائفلز کے جوانوں اور ان کے خاندانوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد۔ فورس نے اپنی بہادری سے شمال مشرق کی حفاظت کے لیے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے اور لوگوں کو انسانی امداد فراہم کر کے دل جیت لیے ہیں۔ آسام رائفلز کے جوانوں کو خراج عقیدت جنہوں نے فرض کی راہ پر قربانیاں دیں۔آسام رائفلز سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی ایک اہم فورس ہے اور اس کا قیام 1835میں عمل میں آیا تھا۔یہ فوج کے ساتھ مل کر شمال مشرقی ریاستوں میں امن و امان برقرار رکھنے اور میانمار سے متصل سرحد کی حفاظت کرتی ہے۔ اس کا ہیڈ کوارٹر شیلانگ میں ہے۔