آسام جونیئر بوائز نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ | چار دہائیوں کے بعد فائنل میں داخل

سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/جموں و کشمیر فٹ بال جونیئر قومی فٹ بال ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور فٹ بال کی ٹاپ ٹیموں کو40سال بعد شکست دی ۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 1967 میں جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن نے سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں کوالیفائی کیا تھا اور 1995 میں چیمپیئن شپ جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میںفائنل میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ جموں و کشمیر کی قومی ٹیم نے سخت مقابلہ کیا اور کھیل کے 90 منٹ میں تریپورہ کو 5:2 سے شکست دی۔