عازم جان
بانڈی پورہ// جے کے آر ٹی سی کی ایک مسافر بس، جس میں بانڈی پورہ ضلع کے لوگ طویل عرصے سے سوارہو رہے ہیںکی بیٹری ناکارہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی تھی، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لوگوں کی شکایت کے بعد بُدھ کو یہ سروس دوبارہ بحال کی گئی۔ مسافروں نے بتایا کہ JKRTC کی بس بانڈی پورہ۔سرینگر روٹ پر چلتی ہے اس کی بیٹری خشک ہونے کے بعد اس ماہ کی 3 تاریخ سے غیر فعال تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بس کی غیر موجودگی میںنے ہمارے لیے کئی گنا مسائل پیدا کر دیے تھے۔