یو این آئی
نئی دہلی//راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سالانہ آل انڈیا کوآرڈی نیشن میٹنگ اس سال 31 اگست، یکم اور 2 ستمبر کو کیرلہ کے پالکڈ میں منعقد ہو رہی ہے۔آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے منگل کو یہاں ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ یہ تین روزہ آل انڈیا اجلاس عام طور پر سال میں ایک بار ہوتا ہے۔ پچھلے سال یہ میٹنگ ستمبر میں پنے میں ہوئی تھی۔اس آل انڈیا کوآرڈی نیشن میٹنگ میں سنگھ کے زیراثر مختلف تنظیموں میں کام کرنے والی تنظیموں کے سرکردہ عہدیدار شرکت کرتے ہیں۔ یہ تمام تنظیمیں معاشرے کے مختلف شعبوں میں مثبت کاموں میں جمہوری طریقوں سے سماجی تبدیلی کے کام میں سرگرم ہیں۔ امبیڈکر نے کہا کہ میٹنگ میں مختلف تنظیموں کے کارکنان شرکت کریں گے اور اپنے کام کی معلومات اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔