نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ آر ایس ایس میں احترام اور پیار کا فقدان ہے ، اس لیے اب وہ اس سے وابستہ تنظیموں کو’سنگھ پریوار‘نہیں کہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پریوار میں ہر ایک کے لئے احترام، پیار، شفقت اور احترام کا جذبہ ہوتا ہے۔