عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندی گڑھ//آرینس گروپ آف کالجز راج پورہ، چنڈی گڑھ نے قومی پرچم کا دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ پیرا کرکٹر عامر حسین لون، برانڈ ایمبیسڈر، آرینز گروپ آرینز کیمپس میں مہمان خصوصی تھے اور آرینز بی ایس سی کی جانب سے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کا حصہ تھے۔عامر نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا ترنگا نہ صرف ملک کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ ملک بھر کے لاکھوں لوگوں کی قربانی کی بھی نمائندگی کرتا ہے جنہوں نے آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔ یہ ہم آہنگی، ثقافتی ورثہ اور تنوع میں اتحاد کی نمائندگی کرتا ہے۔ہندوستان میں قومی پرچم کا دن ہر سال 22 جولائی کو اس تاریخی دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی نے موجودہ دور کے ترنگا پرچم کو ملک کے سرکاری قومی پرچم کے طور پر اپنایا تھا۔