عظمیٰ نیوزسروس
چندی گڑھ//مس ٹین، مس، مسز سپریمیسی انڈیا، 2024 بیوٹی مقابلہ کا گرینڈ فائنل چندی گڑھ کے حیات ریجنسی میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کا اہتمام آرینس گروپ آف کالجز، راج پورہ، نزد چندی گڑھ نے کیا تھا۔اس موقع پر مہمان خصوصی راجیو گپتا، جبکہ ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیرمین، آرینس گروپ مہمان ذی وقار تھے۔ مشہور شخصیت کے مہمان پنجابی فلم اداکار بنیندر بنی ش تھے۔ منمیت سنگھ اور اشدیپ سندھو، ڈائریکٹرز، شوبز ایمپائر اور محترمہ آشیما شرما، ڈائریکٹر، سپریمیسی پیجینٹس نے صدارت کی۔تقریب کے دوران مسز گپتا، ڈاکٹر پروین کٹاریہ، ڈائریکٹر جنرل، آرینز گروپ بھی موجود تھے۔جیوری کے ممبران میں محترمہ لیکھ اتھائیہ فیمینا مس انڈیا، مسز سمائلی شاہی ڈائریکٹر ای سلوشنز اور مسز کلوندر کور کاسمولوجسٹ تھیں۔