عظمیٰ نیوز سروس
چندی گڑھ//آرینز لاء کالج چندی گڑھ اور بار ایسوسی ایشن، پنچکلہ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ ایک سیمینار میں’’سائبر سیکورٹی- خواتین اور بچوں کے خلاف‘‘ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈو کیٹ جگپال سنگھ صدر ضلع بار ایسوسی ایشن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر شپرا گپتا فیکلٹی پنجاب یونیورسٹی، چندی گڑھ کلیدی مقرر تھیں۔ ایڈوکیٹ امیت سنگلا سابق صدر ضلع بار ایسوسی ایشن، ایڈوکیٹ امان دت شرما، جنرل سکریٹری، ایڈو نشا، جوائنٹ سکریٹری بھی موجود تھے۔شپرا گپتا نے کہا کہ ایک خاص تعداد میں خواتین سائبر جرائم کا شکار ہو رہی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ 2019 کے بعد سے خواتین کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف سائبر کرائم کی شرح اس وقت بڑھنا شروع ہوئی کیونکہ زیادہ تر خواتین تعلیمی، پیشہ ورانہ اور تفریحی مقاصد کے لیے سوشل میڈیا سائٹس اور ایک یا زیادہ آن لائن پلیٹ فارم استعمال کر رہی ہیں۔