عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کینسر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے آرینز انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ، راج پورہ چندی گڑھ میں کینسر کا عالمی دن منایا گیا۔ ڈاکٹر جے شری دیشمکھ، ایم ڈی ریڈی ایشن آنکولوجی، ڈیپارٹمنٹ آف ریڈی ایشن آنکولوجی، ہومی بھابھا کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر، پنجاب نے بی ایس سی کے طلباء سے بات چیت کی۔ ڈاکٹر دیش مکھ نے کہا کہ کینسر نہ صرف ہندوستانیوں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں میں تیزی سے پھیلنے والی غیر متعدی بیماریوں میں سے ایک بنتا جا رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سال 2030 تک کینسر دل کی بیماری اور ذیابیطس کو پیچھے چھوڑ کر طرز زندگی کی سب سے عام بیماری بن جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کینسر کی ابتدائی علامات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔آرینزانسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کی پرنسپل ندھی چوپڑا نے کہا کہ اس موقع پر طلباء کی مختلف سرگرمیوں بشمول کوئز مقابلہ، سلوگن رائٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔