عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندی گڑھ//طلبا میں کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کینسر کے خلاف جنگ میں سب کو متحد کرنے کیلئے آرینس انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ، راج پورہ قومی کینسر بیداری دن منایا۔ بی ایس سی کے طلبا نرسنگ، GNMاور ANMاور دیگر شعبوں سے اس سال کے تھیم ’’امید، محبت، اور طاقت: کینسر کے خلاف ہمارے ہتھیار‘‘پر اس تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ایک تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا، تمام طلبا نے سفید کپڑے اور اس پر لیوینڈر بیج پہن رکھے تھے تاکہ اس دن کی تھیم پر مبنی اور مزید خاص ہوں۔ طلبا نے صحت اور حفظان صحت کے مختلف پہلوں کے ساتھ مختلف مسائل پر بات کی کیونکہ روکتھام سب سے موثر طریقہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جلد پتہ لگانے سے ابتدائی علاج میں مدد ملتی ہے اور صحت یابی اور زندہ رہنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔شریمتی کملیش رانی، وائس پرنسپل، آرینس انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ نے خطاب کیا اور طلبہ کو کینسر کے خلاف لڑنے کے لیے مثبت اور فعال انداز اپنانے کی ترغیب دی۔ واضح رہے کہ کینسر سے متعلق آگاہی کا قومی دن ہر سال 7 نومبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد کینسر سے بچا، جلد تشخیص اور علاج کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔