عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندھی گڑھ//آرینز گروپ آف کالجز چندھی گڑھ میں لوہڑی جوش و خروش سے منائی گئی۔ لوہڑی کے گانوں کے درمیان ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کے علاوہ تحائف تقسیم کئے گئے ۔ پروگرام میں کالج کے سٹاف ممبران اور طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ طلبا نے اپنے رقص سے سب کو محظوظ کیا۔ واضح رہے کہ لوہڑی 13جنوری کو شان و شوکت سے منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار پنجاب میں خاص طور پر نومولود اور نوبیاہتا جوڑوں کیلئے سب سے اہم مواقع میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔