عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//آرینز گروپ آف کالجز کے طلباء، عملہ اور انتظامیہ نے سنیچر کو 18 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیٔرمین، آرینز گروپ آف کالجزنے مختلف کورسز میں ضرورت مند اور مستحق طلباء کیلئے کل 18 کروڑ روپے کے اسکالرشپ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر آرین کیمپس اور چندی گڑھ میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ملک بھر کی مختلف تعلیمی انجمنوں کے نمائندے مہمان خصوصی تھے جن میں سید شمیل احمد، قومی صدر، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اینڈ چائلڈ ویلفیئر: جی این وار جموں و کشمیر؛ فرزانہ شکیل، اتر پردیش؛ ابھیجیت بینرجی، اتر پردیش؛ راما چندر نیر، کیرالہ؛ فوزیہ خان، بہار؛ جاوید خان، اتر پردیش وغیرہ۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکالرشپ مختلف کورسز جیسے بی ٹیک، فارما، لاء، پیرامیڈیکل، فزیو تھراپی، ایم بی اے، بی بی اے، بی سی اے، پولی ٹیکنک وغیرہ میں دستیاب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماڈل کے تحت جزوی اسکالرشپ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر دی جائے گی۔ اسکالرشپ کا ایک حصہ آرینس گروپ آف کالجز ادا کرے گا، ایک حصہ تعلیمی قرض کے طور پر بینک ادا کرے گا اور بقیہ حصہ طلباء برداشت کریں گے۔2007 میں قائم کیا گیا، یہ گروپ 8 مختلف کالج چلا رہا ہے جن میں انجینئرنگ، بزنس ، مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، کالج آف ایجوکیشن، نرسنگ، ڈگری کالج، لاء اور فارمیسی شامل ہیں۔