عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//آرکو سیمنٹ نے سال 2024 کیلئے اپنے کلینڈرکی نقاب کشائی کی۔آرکو گروپ آف کمپنیز کے کارپوریٹ دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں آرکو خاندان کی اہم شخصیات کی موجودگی میں اس کلینڈر کو منظر عام پر لایا گیا۔آرکو گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر جاوید احمد انیم، ڈائریکٹر عمران انیم، ڈاکٹر ظفر انیم، ڈائریکٹر آرکو فارماسیوٹیکلز ہلال انیم، ڈائریکٹر آرکو ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے علاوہ تقریب میں الطاف حسین، ہیڈ آف سیلز اینڈ مارکیٹنگ، مشتاق احمد خان جنرل منیجر اور آرکو سیمنٹ کے فائنانس منیجر انعام الحق نے بھی شرکت کی۔منیجنگ ڈائریکٹر جاوید احمد انیم نے نقاب کشائی کی تقریب کے دوران کہا’’یہ کلینڈر ایک لازوال خزانہ ہے جس میں اس سیزن کوجموں و کشمیر اور لداخ میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یہ ایک قابل قدر یادگار ہے جو گھروں اور کام کی جگہوں پرسال بھر دکھائی جاتی ہے۔2024کے کلینڈر کا مرکزی نقطہ وادی کی وسیع النظری کے موضوع کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کی گئی ہے جس میں محمد فارق فاروق اور عماد کلک کی تصاویر کشمیر کے قدرتی اور روحانی مناظر کے ذریعے دلکش سفر اور ہر ماہ خطے کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی خوبیوں کی تصویر کشی کرتی ہیں۔آرکو سیمنٹ کے ڈائریکٹر عمران انیم نے اس موقع پر کہا’’ یہ آج صرف کلینڈر کو متعارف کرنا ہی نہیں تھا بلکہ یہ کشمیر کی بے مثال خوبصورتی کو
ظاہر کرنے کے ہمارے عزم کا جشن ہے‘‘۔آر کوکے ڈیجیٹل مارکیٹنگ مینیجر محمد فاروق فاروق نے کہا’’جموں و کشمیر کے لوگوں کے دلوں میں کلینڈرکیلئے ایک خاص جگہ ہے اور وہ ان کیلئے پر امید رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز پرکئی دنوں اور راتوں کی محنت کے بعد آخر کار ہم کلینڈر کے ساتھ ہیں اور لوگ اپنی کاپیاں حاصل کر سکتے ہیں اور ہماری آفیشل ویب سائٹ سے ای کلینڈر بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔