عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//ہندوستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج سی پانڈے، جو اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہونے والے تھے، کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔وزارت دفاع نے اتوار کو اعلان کیا کہ کابینہ کی تقرریوں کی کمیٹی نے اتوار کو جنرل پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کو منظوری دی۔وزارت دفاع نے کہا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کی عام عمر 31 مئی سے زیادہ، جو کہ آرمی رولز، 1954 قاعدہ 16 اے (4) کے تحت 30 جون 2024 تک ہے۔ انہوں نے دسمبر 1982 میں کور آف انجینئرز(دی بامبے سیپرز)میں کمیشن حاصل کیا ۔جنرل پانڈے کو 30 اپریل 2022 کو آرمی چیف مقرر کیا گیا۔ جب وہ اعلی عہدے پر فائز ہوئے تو وہ وائس چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔