کولکاتہ//انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی مسلسل کھیل رہے ہیں اور اچھی فارم میں بھی ہیں اور انہوں نے جمعرات سے سری لنکا کے خلاف سہ روزہ ٹیسٹ میچ کی سیریز سے پہلے کہا کہ وہ فی الحال آرام کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں اور جب انہیں آرام کی ضرورت محسوس ہوگی تب وہ اس کے لئے انڈین کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے ۔انڈین کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے وراٹ مسلسل سیریز میں ٹیم کا حصہ ہیں۔خبریں تھیں کہ وہ کام کے بوجھ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام لے سکتے ہیں۔کچھ خبروں کے مطابق وراٹ اپنی دوست اور اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کرنے کے لئے بھی کچھ دن میدان سے دور رہ سکتے ہیں۔حالانکہ وراٹ نے فی الحال خود ہی ان خبروں کو مسترد کردیاہے ۔سری لنکا کے خلاف ایڈن گارڈن میں ٹیسٹ سے قبل بدھ کو کپتال نے یہاں پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں پوچھنے پر کہا'یقینی طورپر مجھے آرام کی ضرورت ہے اور مجھے آرام کیوں نہیں چاہئے ۔جب مجھے لگے گا کہ میرے جسم کو آرام کی ضرورت ہے کہ میں اس کے بارے میں بات کروں گا۔انہوں نے کہا''میں کوئی روبوٹ نہیں ہوں،آپ میرے جسم کو جانچ سکتے ہیں اس میں بھی خون ہے ۔''ٹیم کے آل را¶نڈر ہاردک پانڈیا نے مسلسل کھیلنے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے آرام مانگا ہے ہندوستانی کپتان نے کہا،''میرا خیال ہے کہ لوگوں کو یہ بات سمجھنی ہوگی۔سبھی کام کے بوجھ کی بات کرتے ہیں،کھلاڑی کو آرام دینا چاہئے یا نہیں۔ہر کھلاڑی سال میں مسلسل کئی میچ کھیلتا ہے ۔سبھی کو آرام کی ضرورت ہے ۔لیکن یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی ہی سال بھر نہیں کھیلتا رہتا۔''وراٹ نے حالانکہ مانا کہ جو کھلاڑی سال بھر مسلسل کھیلتے رہتے ہیں ان کے جسم اور فٹ نیس پر توجہ دئے جانے کی ضرورت ہے ۔