عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں منگل کو 69.65 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جس میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمہوری مشق پرامن طریقے سے گزر گئی۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک سرکاری بیان میں کہا، “جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ہونے والی پولنگ میں تقریبا 69.65 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔”ای سی آئی نے کہا کہ فیلڈ سطح کے افسران کے ذریعہ ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جانا جاری رہے گا کیونکہ باقی پولنگ پارٹیاں واپس آ جائیں گی اور اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار اسمبلی حلقہ اور ضلع وار لائیو ووٹر ٹرن آئوٹ ایپ پر دستیاب ہوں گے۔