سرینگر/پی آئی بی/ وزیر اعظم نریندر مودی وادی کے دو روزہ دورے پر جمعرات کی سہ پہرسرینگر پہنچ گئے ۔انہوں نے 1500 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح یا آغاز کیا اور آج وہ بین الاقوامی یوگا ڈے میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نے سرینگر روانہ ہونے سے پہلے ایکس پر پوسٹ کیاکہ صبح، سری نگر میں یوگا ڈے کے پروگرام میں حصہ لوں گا،” ۔تیسری مدت کے لیے مرکز میں اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم مودی کا جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔21 جون کو، صبح 6.30 بجے کے قریب، وزیر اعظم سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں یوگا کے 10ویں عالمی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر اجتماع سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد یوگا سیشن میں حصہ لیں گے،” ۔وزیر اعظم کے کشمیر کے دو روزہ دورے کے لیے کثیر سطحی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 7,000 سے زیادہ شرکا جمعہ کو ڈل جھیل کے کنارے یوگا کرنے میں ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں پروگرام میں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر مملکت پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو اور کئی دیگر معززین بھی شامل ہوں گے۔ اس تقریب کا مقصد یوگا کی مشق کے ذریعے عالمی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کا پیغام لے کر ہزاروں شرکاء کو یکجا کرنا ہے۔