نئی دہلی// مودی کابینہ میں پہلی توسیع اور تنظیم نو کے بعد نئی کابینہ اور وزراءکی کونسل کی پہلی میٹنگ آج شام ہوگی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہوگا۔ اس کے بعد سات بجے وزرا کی کونسل کا اجلاس ہوگا۔ وزرا ءکی کونسل کے اجلاس میں تمام کابینہ اور وزراءمملکت شریک ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق کابینہ کا اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے ہونا تھا ، لیکن کابینہ میں توسیع اور تنظیم نو کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔
بدھ کی شام 43 نئے وزرا نے حلف لیا ، جن میں 15 کابینہ کے وزیر اور 28 وزیر مملکت شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ میں وزرا کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔