دھرمشالہ/ کپتان روہت شرما کی قیادت میں سری لنکا کے خلاف آج سے شروع ہو رہی ون ڈے سیریز میں بھی شاندار آغاز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ہندستان نے سری لنکا کے خلاف مسلسل 10ا¿ میچ جیتنے کا ریکارڈ بنایا ہے ۔اس نے اس سال سری لنکا کو اسی کے گھر میں تینوں فارمیٹس میں نو صفر سے شکست دی تھی اور اب اپنی گھریلو سیریز میں بھی اس کا مہمان ٹیم کے خلاف ناقابل شکست آرڈر شاندار رہاہے ۔ ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے جیتنے کے بعد اب ٹیم انڈیا کا اتوار کو شروع ہورہی تین میچوں کی یک روزہ سیریز میں بھی کلین سویپ کرنے کا ارادہ ہے ۔ حالانکہ ان کے حقیقی ا سٹار کپتان وراٹ ممکنہ طور پر اپنی شادی کے لئے چھٹیوں پر ہیں اور ایسے میں یہ ذمہ داری سلامی بلے باز روہت کے کندھوں پر ہے ۔ ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رن اور کئی ریکارڈ بنانے والے کپتان اور دنیا کے نمبر ون یک روزہ بلے باز وراٹ کی غیرموجودگی احساس یقینا ٹیم انڈیا کو رہے گا لیکن یہ باقی کھلاڑیوں کے اپنی صلاحیت ثابت کرنے کا بہترین موقع بھی ثابت ہوسکتا ہے ۔ شریس ایر، روہت، منیش پانڈے ، لوکیش راہل، مہندر سنگھ دھونی، آل را¶نڈر ہاردک پانڈیا، اجنکیا رہانے سبھی ٹیم کے بہترین بلے باز ہیں اور وراٹ کی غیر حاضری میں میچ کے اسکوربورڈ کو مضبوط رکھنے کی ذمہ داری انہی پر ہے ۔ٹسٹ سیریز سے باہر رہ کر آرام کرکے واپس لوٹے پانڈیا مڈل آرڈر میں اچھے اسکورر ہیں تو سابق کپتان اور ٹیم کے سب سے تجربہ کار دھونی یقینا ہی اپنے ''ورچوول''کپتان کاکردار نبھائیں گے اور ان کی حکمت عملیاں اہم رہیں گی۔ دھونی نے سری لنکا کے خلاف اس برس اسی کے گھریلو میدان پر کھیلے گئے پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز میں اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ناقابل شکست (ناٹ آ¶ٹ 45، 67، 49 ایک رن) کی اننگز کھیلی تھیں۔ لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی آخری یک روزہ سیریز میں ان کے بلے سے رن نہیں بنے اور اس مرتبہ ان کے پاس ناقدین کو جواب دینے کا موقع ہوگا۔ اگرچہ بھروسے مند کہے جانے والے بلے باز اجنکیا رہانے کی خراب فارم ضرور تشویش کا سبب ہے جن کی حالیہ ٹسٹ سیریز میں کافی خراب کارکردگی رہی اور وہ اس وقت اپنی پرفارمنس کو برقرار نہیں رکھ پارہے ہیں۔ افتتاحی ترتیب میں روہت اور رہانے پہلی پسند ہیں لیکن شکھر دھون کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ رہانے کو اوپننگ کا موقع ملے ۔