سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری ( ایم ایل اے خانیار) نے کل ناوپورہ جاکر متاثر کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور ڈھارس بندھائی ۔ انہوںنے ضلع انتظامیہ خصوصاً محکمہ مال کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پرمتاثرہ کنبوں کی باز آبادکاری کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے یہ بھی اپیل کی کہ یہ بھی عبوری طور پر متاثرہ کنبوں کے حق میں فی کنبہ پانچ پانچ لاکھ روپیہ واگزار کریں تاکہ وہ کسی حد تک اپنے ڈھانچوں کو رہنے کے قابل بنائیں ۔ انہوں نے یہ بھی حکومت کو تاکید کی کہ وہ اس کالونی کے ان متاثرہ کنبوں کو کسی دوسرے اور مناسب جگہوں پر آباد کریں کیونکہ یہ کالونی نہایت گنجان آبادی والی بستی ہے۔