Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

آتشزدگان کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں

Mir Ajaz
Last updated: January 27, 2023 1:41 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

حال ہی میں آتشزدگی کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہوئے ہیں جن میں اب تک درجنوں رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے جس کے نتیجہ میں متعدد خاندان کٹھن سردی کے موسم میں بے خانما ہو گئے ہیں۔ آگ لگنے کے یہ واقعات سری نگر شہر اورجموںو کشمیر کے کم وبیش سبھی حصوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔آتشزدگی کے تازہ ترین واقعات میں سری نگر شہر کے نورباغ گزربل علاقے اور جموں صوبہ کے کشتواڑ ضلع کے دور افتادہ علاقہ چھاترو میں چار رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے جس کے نتیجہ میں سرما کے ان کٹھن ایام میں کئی خاندان بے گھر ہو گئے۔ بے گھر ہونا کسی بھی خاندان کیلئے ہمیشہ ایک سنگین مسئلہ ہوتا ہے اور وہ بھی سردیوں میں۔ ان بے گھر خاندانوں کو پھر اپنے رشتہ داروں یا پڑوسیوں کے گھروں میںپناہ لینا پڑتی ہے جب تک کہ وہ اپنے انتظامات خود نہ کر لیں۔ زیادہ تر، انہیں سخت حالات میں دوسروں کے گھروں میں رہنا پڑتا ہے۔ پھر بحالی وبازآبادکاری بھی ان کے لئے بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔آتشزدگیوں کے ان واقعات میں نہ صرف ان کے آشیانے راکھ ہوجاتے ہیں بلکہ بیشتر خاندان آگ کی ان تباہ کن وارداتوںمیں کچھ بھی نہیں بچا پاتے ہیں۔ وہ زندہ رہنے اور اپنے مکانات کی تعمیر نو اور اپنی بحالی کے لئے دوسروں کی مالی امداد پر منحصررہتے ہیں۔بے گھر ہونے کے بعد متاثرہ افراد حکومت سے ان کی بروقت امداد کی توقع رکھتے ہیں۔ ان میں سے اکثر کا کہنا ہے کہ امداد ناکافی ہے۔ اس امداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آتشزدگی متاثرین اپنے آپ کو صحیح طریقے سے دوبارہ بحال کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔معاشرے کو بھی متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے جنہیں ایسی مدد کی ضرورت ہے اور وہ مدد چاہتے بھی ہیں۔ رشتہ دار ہوں، پڑوسی ہوں یا دیگر لوگ ،سبھی کو آگے آنا چاہئے اورجس طرح سے ممکن ہو،ناگہانی آفات کے ستائے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے ۔ معاشرہ قطعی متاثرین کے دکھوں سے لاتعلق نہیں رہ سکتا،ورنہ ہم انسان کہلانے کے مستحق ہی نہیں رہتے ہیں کیونکہ اخوت اور ہمدردی کا جذبہ ہی ہمیں حیوانوں سے الگ کردیتا ہے۔ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اگر آج وہ مصائب میں مبتلا ہیں تو کون جانتا ہے کہ مستقبل میں اور کس کو اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔کل ہم بھی ہوسکتے ہیں۔اگر آج ہم متاثرین کی دلجوئی میں کنجوسی نہ کریں تو کل ہم اپنے آپ کو تنہا نہیں پائیں گے۔یہ اس صورتحال کا ایک پہلو ہے ۔دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ ہم ناگہانی آفات کو روک نہیں سکتے ہیں اور نہ ہی یہ پوچھ کر آتی ہیں تاہم جتنا ممکن ہوسکے ،ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی بساط کے مطابق ایسے واقعات کو روکنے کی کوشش کریں ۔ اس ضمن میں حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں۔کسی گھر میں آگ لگنے سے نہ صرف وہاں رہنے والے خاندان متاثر ہوتے ہیں بلکہ ان کے آس پاس کے وہ لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں جن کے گھروں میں بھی آگ لگ جاتی ہے اور نقصان ہوتا ہے۔ اس لئے ایسی تمام چیزوں کو احتیاط سے سنبھالنا چاہئے جو آگ کا باعث بنتی ہیں۔ آگ لگنے کی زیادہ تر وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہے۔خاندانوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ان کے گھر شارٹ سرکٹ سے محفوظ ہوں اور کمزور نہ ہوں۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے۔ آگ لگنے کی دوسری وجوہات کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لئے کوششیں کی جائیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محکمے کو بھی زیادہ افرادی قوت اور زیادہ فائر اسٹیشنوں کے ساتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ فائر فائٹرز کو ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے خاص طور پر سردیوں میں تیاری کی حالت میں ہونا چاہئے اور ان کے پاس ٹینکوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ تمام ضروری سامان ہونا چاہئے تاکہ آگ کو بروقت بجھایا جا سکے۔انہیں موقع پر اپنا کام کرنے دیا جائے۔ ان کے کام میں غیر ضروری مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔ اس وقت فوری ضرورت اس بات کی ہے کہ حال ہی میں آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے ، سرکاری اور غیر سرکاری دونوں سطحوں پر۔ اس میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔چونکہ موسم سرما عروج پر ہے اور سردی سے بچنے کیلئے گرمی دینے والے آلات کا استعمال بھی عروج پر ہے تو محکمہ کو بھی خواب غفلت میں بیدار رہنے کی بجائے خود کو تیار رہنا چاہئے کیونکہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سردیوں میں آتشزدگیوںکے واقعات بڑھ جاتے ہیں ۔ظاہر ہے کہ جب کانگڑیوں، بخاریوں یا دیگر حرارتی آلات کااستعمال بڑھ جائے تو آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ کا احتمال رہتا ہے، اس لئے لازم ہے کہ متعلقہ محکمہ بھی تیار رہے اوربوقت ضرور ت متاثرہ مقام تک پہنچنے میں تاخیر نہ ہو تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیاجاسکے۔ اعلیٰ حکام کومحکمہ سے جڑے عملہ میں پھرتی لانے کیلئے توجہ دینے اور ضروری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔حکام کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ مزیدکتنے فائر سٹیشن قائم کرنے اور مزید لوگوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جموںوکشمیر میں ایسی جگہیں ہیں جن کے آس پاس فائر سٹیشن نہیں ہیں اور آگ لگنے کی صورت میں جان و مال کے نقصان کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔مزید فائر سٹیشن قائم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے اور اس محکمہ میں عملہ بھی وافر تعداد میں دستیاب ہونا چاہئے۔ لوگوں کو بھی آگ لگنے کے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ لاپرواہی بعض اوقات جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

اداریہ

! فضائی آلودگی کا تدارک ناگزیر

May 13, 2025
اداریہ

جنگ بندی باعث اطمینان

May 12, 2025
اداریہ

مضر صحت خوراک کی جانچ کون کرے؟

May 10, 2025
اداریہ

ہمہ موسمی شاہرا ئوں کا خواب کب شرمندہ تعبیر ہوگا؟

May 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?