سرینگر// انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیررینج وجے کمار نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ”ان عناصر پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیںجووادی کشمیر میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے فلسطین کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں “۔
آج ٹویٹس کے ایک سلسلے میں انہوں نے کہا ”امن و امان کو یقینی بنانا پولیس کی قانونی ذمہ داری ہے“۔
انہوں نے کہا ” کشمیر کی سڑکوں پر تشدد ، لاقانونیت اور عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی“۔
انہوں نے مزید کہا ”جموں و کشمیر پولیس وادی کشمیر میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے فلسطین کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے“۔
یاد رہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت ایک سو سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر مذمت کی جارہی ہے۔