،۔15روز بعد تعداد 100سے کم

سرینگر //جموں و کشمیر میں15 کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 100سے کم ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کیلئے 45ہزار 713ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6مسافروں سمیت 95افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 29ہزار 220ہوگئی ہے۔ اس دوران منگل کو دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4422بنی ہوئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے مزید 95افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 28جبکہ کشمیر میں 67افرادکی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔وادی میں مثبت قرار دئے گئے 67افراد میں 5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر62افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے کولگام، اننت ناگ، بانڈی پورہ، کپوارہ  اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ دیگر 5اضلاع میں 67افراد کی پورٹیں مثبت قرار دی گئی۔ وادی میں مثبت قرار دئے گئے 67افراد میںسرینگر میں 36،بارہمولہ میں13، بڈگام میں 10، پلوامہ میں 4 اور گاندربل میں 4افراد کی رپورتیں مثبت آئی ہیں۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 5ہزار 470  ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2249بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، سانبہ ، کشتواڑاور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 28افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے28افراد میں جموں میں10، راجوری میں 5،ڈوڈہ میں 1، کٹھوعہ میں 2،پونچھ میں 1 جبکہ رام بن میں 9افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 23ہزار 750تک پہنچ گئی ۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد2173بنی ہوئی ہے۔ 
 
 

ملک میں 18,795 مثبت،179ہلاکتیں

یو این آئی
 
نئی دہلی//گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا وائرس کے 18,795 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ، جو کہ انفیکشن کے یومیہ  معاملات کے لحاظ سے 201 دنوں میں سب سے کم  تعداد ہے۔ اس دوران پیر کو ملک میں ایک کروڑ  دو  لاکھ 22 ہزار 525 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 87 کروڑ 7 لاکھ 8 ہزار 636 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18795 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 57 ہزار 481 ہوگئی ہے۔ اسی دوران  26030 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے لوگوں کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 58 ہزار  دو ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 7414  کم ہو کر دو لاکھ 92 ہزار 206 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 179 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اموات کی تعداد بڑھ کر 447373 ہوگئی ہے۔