شیخ ولی محمد
نئی تعلیمی پالیسیNEP۔2020کا شور شرابہ پوری یوٹی میںشدومد جاری ہے لیکن زمینی سطح پر یہ فقط سیلبس تک ہی محدود ہے ۔ بہت سارے تعلیمی ادارے روایتی اور پُرانے طرز پر ہی تعلیمی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں ۔ نئے سیلبس کے مطابق بچوں کو مختلف عملی تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف کرناکرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ اسی مقصد ومدّعا کے تحت ایک اور تعلیمی سرگرمی کا ذکر یہاں پر کیا جاتا ہے تاکہ اساتذہ کیلئے یہ ایک محرک ثابت ہو۔
کسی مسئلے کا حل ڈھونڈنے کیلئے موجودہ دور میں جو بہت سارے طریقے پائے جاتے ہیں، ان میں ایک آسان اور موثر طریقہ فیلڈ سروے Field Surveyہے ۔ کسی عنوان /مسئلہ Subject /Themeکے تحت فیلڈسروے کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے جو ضروری اقدامات ہیں وہ اس طرح ہیں:
۱۔ مسئلہ( Problem)کی نشاندہی۲۔ آبادی یانمونے کی شماریات(Statistics) ۳۔ سروے کے لئے مختلف ٹولز(Tools) ۴۔ اعداد و شمارData/کو جمع کرنا ۵۔ ڈاٹا کو ترتیب دینا ۶۔ ڈاٹا کا تجزیہ کرنا اور ۷۔ مسئلہ کا حل ڈھونڈنے کیلئے نتائج کا اخذ کرنا ۔
مثال کے طور پر ہمیں کسی دیہی گاؤں یا شہری وارڈ کا سماجی اقتصادی پروجیکٹ مطلوب ہے ۔ اس سلسلے میں اساتذہ کو سروے کا عنوان یا مسئلہ معلوم ہے کہ مذکورہ بستی / وارڈ میں لوگوں کی سماجی اور اقتصادی حالت کیا ہے ؟ دوسرے قدم پر ہمارے لیے یہ سروے سر شماری(Census type)یا سمپل(Sample Type)کی ہوسکتی ہے ۔ سنسس سروے میں بستی کے ہر کنبے اور ہر فرد کا شمار کرنا ضروری ہے۔ تاہم سمپل سروے(Sample Survey)میں بستی کا کچھ نمونہ یا کئی فیصد کنبوں اور افراد کا شمار کیا جاتا ہے ۔سکولی سطح پر زیادہ بچوں کو سروے میں مصروف( Involve)کرنے کیلئے ( Census) ٹائپ کی سروے بہتر رہے گی۔ مزید اس طرح کی سروے کے نتائج بہترین نکل سکتے ہیں ۔ اب اس قسم کی فیلڈ سروے کو انجام دینے کے لئے کوئی ٹول( Tool)درکارہے جن کے ذریعے بچے فیلڈ سے ڈاٹا جمع کرسکتے ہیں ۔ اساتذہ حضرات سروے کا ٹائٹلTheme/Titleکو مد نظر رکھتے ہوئے بچوں کی سہولیت کے لئے ایک سوالنامہ( Questionaire)مرتب کریں گے۔جس میں وہ ساری تفاصیل درج ہوں جو بچے فیلڈ میں جاکرRespondentsسے حاصل کریں گے ۔ وہ تفاصیل اس طرح ہوسکتی ہیں : گاؤں یاوارڈ/محلہ ضلع ، تحصیل بلاک کا نام ، کنبے کی مکمل تفصیل (جیسے کنبے کے سربراہ اور دیگر افراد خانہ کے نام ، ان کی جنس ، عمر ،شادی شدہ /غیر شادی شدہ ، تعلیمی قابلیت ) پیشہ( سرکاری ملازم ، پرائیوٹ ملازم ، مزدور ، تاجر،کسان،وغیرہ)کنبے کی زمرہ بندی( SC/ST/OBC/Others) کنبے کی راشن کارڈ کیٹگری Ration Card (جیسےAPL/BPL/AAY)کنبے کی سالانہ آمدنی ، کنبے کا سالانہ بجٹ ، مذہب ( مسلم ، ہندو ، سکھ ) اراضی ، قسم مکان ( کچا ، پکا ، نیم پکا اپنا یا کرایہ دار) پالتو جانوروں /مویشیوں کی تفصیل ، مکان کے اندر سہولیات( پانی کنکشن ، بجلی کنکشن ، باتھ روم ، گیس چولہا ) دیگر دستیاب چیز یں ( جیسے ریڈیو ، ٹی وی ، موبائیل ، کمپوٹر ، سائیکل ، سکوٹر ، گاڑی ) پانی کی نکاسی کا انتظام ۔ گاؤں /شہری وارڈ میں دستیاب دیگر سہولیات کی تفصیل ( جیسے سکول ، ہیلتھ سنٹر ، ویٹرنری سنٹری ، آنگن واڑی سنٹر ، پٹوار خانہ ، پنچایت گھر ، کیمنٹی سنٹر ،راشن ڈیپو ، عماراتی لکڑی کا ڈیپو ، کسی ہنر یا فن کو سیکھنے کا سنٹر، محکمہ زراعت /ہارٹیکلچر کا یونٹ، سڑکوں اور کوچوں کی سہولیت ، مارکیٹ ، مسجدیں وغیرہ ۔
شیڈول /سوالنامہQuestionaire/Scheduleکو ترتیب دینے کے بعد سکول کے بچوں کو مختلف گروپس ، کلاسز یا ہائوسز میں تقسیم کیا جائے ۔ پرائمری سطح سے ہی طلبہ فیلڈ سروے میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ فیلڈ میں جانے سے قبل نگران اور متعلقہ استاد بچوں کو سروے کے بارے میں پوری تربیت و آگا ہی فراہم کریں ۔ تاکہ فیلڈ میں کام کرتے وقت بچوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ سروے ایر یا ، کو مدنظر کرکھتے ہوئے طلبہ کو مختلف گروپوں کی شکل میں بھیجا جائے اور ہر ایک گروپ کا ایک گروپ لیڈر (Group Leader)مقرر کیا جائے جس کو سروے کا نگران( Supervisor)کا نام دیا جاسکتا ہے ۔ ابتدائی مرحلہ پراگر بچوں کے ساتھ کلاس ٹیچر بھی جائے تو وہ زیادہ ہی مفید رہے گا ۔ فیلڈ ورک( Field Work )کے دوران بچے اب عملی طورپر شمار کنندگاں(Enumerators)ہیںوہسوالنامہ پر ترتیب دیئے گئے مطلوبہ سوالات ہر کنبے کے سربراہ دیگر افراد خانہ سے پوچھہ کر ان سے معلومات حاصل کریں اور موقعہ پر ہی سوال نامہ کو پُر کریں ۔ ہر ایک گروپ اپنے اپنے ایریاء/محلہ / وارڈ میں جا کر سروے کے حوالے سے مطلوبہ معلومات حاصل کر کے اپنے پُر کیے گئےFilled- in Schedulesکو سپر وائز ر/نگران استاد کے حوالے کر دے گا ۔ فیلڈ ورک مکمل کرنے کے بعد سکول میں استادوں کی نگرانی میںہر گروپ/کلاس/ہاوس اپنے اپنے پُر کیے گئے شیڈ ولزFille din Schedulesکو چیک کریں گے کہ کہیں کوئی انفارمیشن کسی کالم کے تحت نامکمل تو نہیں ہے۔جانچ پڑتال (Scrutitny)کے بعد اب فیلڈ سے حاصل شدہ ڈاٹاکو Tabulation کے ذریعے ترتیب دینا ہوگا ۔ اعداد وشمار(Data)کو اکٹھا کرنے (Consolidation) کے بعد اب اس سروے کے نتائج سامنے آجائیں گے ۔ جیسے پورے گاؤں / وارڑ کی کل آبادی ، مردوں کی تعداد ، عورتوں کی تعداد ، جنسی تناسب ، شرح خواندگی ، روزگار ، سرکاری سیکٹر اورر پرائیوٹ سیکٹر کاتناسب ، مذہبی تناسب ، مختلف ذاتیں ، رہاشی مکانوں کے اعداد و شمار اور ان میں دستیاب سہولیات ، بستی میں قائم سرکاری یونیٹوں کی تعداد وغیرہ ۔ سروے کے اس ڈاٹا کو جدولوں (Tables)کے ذریعے ظاہر کیا جاسکتا ہے اور زیادہ دلچسپ اور دلکش بنانے کے لئے سروے کے نتائج اور نچوڑ کو شماریاتی چارٹس /شکلوں جیسے گراف ،بار گراف( Bar Graph) Pie Chart /سے بھی دکھا یاجاسکتا ہے ۔ جن کا تعارف آج کل پرائمری کلاسز سے کرایا جاتا ہے ۔ کسی سروے کو محفوظ رکھنے کے لئے ہم کیے گئے سروے رپورٹ(Survey Report) کو کتابچہ( Booklet)کی شکل میں بھی شائع کرسکتے ہیں ۔ جن میں سروے سے متعلق تفصیلات ، اعداد وشمار ،گرافکس ، فیلڈورک کے فوٹو گراف اور خلاصہ درج ہو۔
اسی طرح اگر ہمیںکسی علاقے کے تعلیمی اداروں کی درجہ بندی (Ranking)کا پروجیکٹ مطلوب ہو تو اس عنوان کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم تعلیمی اداروں سے متعلق ضرور تفصیلات پر مبنی شیڈولSchedule / سوالنامہ Questioniareکو ترتیب دے سکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر سکول کانام ، محل و قوع ، اسکول کا درجہ )پرائمری /اپرپرائمری /ہائی/ ہائرسکنڈری(، طلبہ و طالبات کی تعداد ، جنسی تناسب ، اساتذہ کی تعداد اور ان کی تعلیمی قابلیت و تجربہ ، سکول میں بنیادی ڈھانچہ ، سکول بلڈنگ، کلاس رومز کی تعداد اور ان کا ایریا ،پرنسپل آفس ، سٹاف روم، لائبری ، لیبارٹری ، کیچن روم ، ہال ، سکول گراونڈ ، کمپیوٹر روم، باتھ روم ، چینج روم ، بجلی کنکشن ، پانی کا انتظام ، Mid -Day mealsکی حالت ، صحت و صفائی ، ماحول کی صفائی ، ٹرانسپورٹ کی دستیابی ، نصابی ، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں ، نصابی امتحانات کے علاوہ ویگر مقابلوں میں سکول کی شرکت اور نتائج سکول اور سوسائٹی کے درمیان رابطے وغیرہ ۔ ان ساری معلومات کو ہم سروے کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیںجس کا فریضہ بچے آسانی سے انجام دے سکتے ہیں ۔ سروے کے اعداد وشمار کا تجزیہ کرنے کے بعد ہم اس علاقے کے سکولوں کی درجہ بندی (Ranking)کرسکتے ہیں ۔ مقامی ماحول اور کیفیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے بہت سارے سروے بیسڈ پروجیکٹس کو بچوں کے ذریعے مکمل کیا جاسکتا ہے ۔ اگر کسی علاقے میں باغبانی سیکٹر( Horticulture Sector)سر فہرست ہو تو اس پر کام کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ دوسرے علاقے میں ڈائری سیکٹر ، زرعی سیکٹر ،صنعتی سیکٹر وغیرہ پر کام کیا جاسکتا ہے ۔
فیلڈ سروے کی اہمیت وافادیت
کسی بھی مسئلہ (Problem)کا حل تلاش کرنے کے لئے فیلڈ سروے کو آسانی کے ساتھ انجام دیا جاسکتا ہے ۔ اس قسم کی تعلیمی سرگرمی میں زیادہ سے زیادہ بچوں کی شرکت ممکن ہے ۔ مختلف سرویز تعمیر و ترکی کے لئے بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ سرکاری سطح پر ہر دس سال کے بعد سینسس( Census) کی سروے کی جاتی ہے ، جس کے ذریعے کثیر المقاصد معلومات حاصل کی جاتی ہیں اور بعد میں تعمیرو ترقی کے لئے اسی سروے کو بنیاد بنایا جاتاہے۔ تعمیر و ترقی تب تک ناقص اور نامکمل ہے جب تک کہ اس کی موثر منصوبہ بندی نہ کی جائے اور منصوبہ بندی اعداد و شمار کے بغیر ناممکن ہے۔ لہٰذا اعدادوشمار کیلئے سرویز بہت ہی ضروری ہیں ۔سکولی سطح پر بچوں کو فیلڈ سروے میںمصروف(Involve )کرکے انہیں ابتداء ہی سے مختلف مسائل کا حل ڈھونڈنے کی تلاش میں لگایا جاسکتا ہے ۔ کو وڈ لاک ڈائون( Covid Lock Down )کی وجہ سے سرکاری سطح پر 2021کی مردم شماری( Census)نہیں کی جاسکی تاہم تعلیمی ادارے مقامی سطح پر اس سرگرمی کو آسانی کے ساتھ انجام دے سکتے ہیں ۔ سروے کے دوران بچوں میں عملی کام کرنے اور تجسس کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ جب بچے کلاس روم اور کتابوں کی دنیا سے باہر سروے کی عملی دنیا میں قدم رکھتے ہیں تو انہیں نہ صرف خوشی و مسرت حاصل ہوتی ہے بلکہ ان میںخود اعتمادی( Self Confidence)بھی پیدا ہوتی ہے ۔ اگر تعلیمی سیشن کے دوران اساتذہ مختلف پروجیکٹس پر فیلڈ سروے کا پروگرام بچوں کو تفویض کریں تو اس کے خاطر خواہ نتائج نکل سکتے ہیں ۔ ( ایک اور تعلیمی سرگرمی آئندہ منگل کو انشاء اللہ )