سرنکوٹ //سرنکوٹ میں پولیس نے 82کلو گرام افیون برآمد کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی ہدایت پر ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر اور انچارج پولیس پوسٹ بہرام گلہ سب انسپکٹر سکھویر سنگھ نے ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ محمد ریاض کی نگرانی میں مغل شاہراہ پر ناکہ لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ کی جس دوران ایک ٹرک زیر نمبر HR55R 3756سے 82کلو گرام افیون برآمد ہوئی جسے کشمیر سے لایاگیاتھا۔اس سلسلے میں پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور پدارتھ سنگھ ولد امریک سنگھ ساکن جبوال امرتسر پنجاب کو گرفتا رکرکے اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 36/2018 U/S 8/15این ڈی پی ایس ایکٹ کا کیس درج کیاہے ۔ پولیس کی طرف سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔