ممبئی //ریزرو بینک نے مالی سال 20-2019 میں دو ہزار روپے کے نئے نوٹ نہیں چھاپے اور اس عرصے کے دوران دو ہزار روپے کے نوٹوں کے چلن میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔منگل کے روز جاری ہونے والی ریزرو بینک کی 20-2019 کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2018 کے آخر میں دو ہزار روپے کے 33632 لاکھ نوٹ گردش میں تھے ۔ یہ تعداد مارچ 2019 کے آخر میں کم ہوکر 32910 اور مارچ 2020 کے آخر میں مزید 27398 لاکھ رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 کے آخر تک مارکیٹ کی کل کرنسیوں میں 2000 کے نوٹ کا حصہ کم ہوکر 2.4 فیصد رہ گیا ہے ۔ یہ تعداد مارچ 2019 کے آخر میں 3 فیصد اور مارچ 2018 کے آخر میں 3.3 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 500 اور 200 روپے کے نوٹوں کا لین دین جاری ہے ۔اس میں نمایاں اضافہ ہوا 500 اور 200 روپے کے نوٹوں کے چلنے سے قیمت اور تعداد دونوں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20-2019 میں دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کی طباعت کا کوئی آرڈر نہیں دیا گیا تھا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے دو ہزارروپے کے نوٹوں کی کوئی نئی سپلائی نہیں کی گئی۔ سال 20-2019 میں 500 کے 1463 کروڑ کے نوٹ چھاپنے کے احکامات دئے گئے تھے جبکہ سپلائی صرف 1200کروڑ کی ہوئی تھی۔