سرینگر //جموں و کشمیر میں جمعرات کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 61ہزار 578ٹیسٹ کئے گئے جن میں 22سفر کرنے والوں سمیت 262افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 18ہزار 23تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 4افراد فوت بہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4353ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 262افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 120جموں جبکہ 142کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 142متاثرین میں 5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 137مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 142متاثرین میں سرینگر میں53، بارہمولہ میں22، بڈگام میں5 ,پلوامہ میں8،کپوارہ میں11، اننت ناگ میں14، بانڈی پورہ میں7،گاندربل میں11،کولگام میں11اور شوپیان میںکسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ97ہزار480ہوگئی ہے۔وادی میں مزید2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک صدر اسپتال سرینگر اور ایک سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2228بنی ہوئی ہے۔جمعرات کو جموں صوبے میں 120افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں17بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ103افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے120متاثرین میں جموں میں25، ادھمپور میں11، راجوری میں16، ڈوڈہ میں21، کشتواڑ میں3، پونچھ میں,8رام بن میں,10کٹھوعہ میں6،سانبہ میں 3اور ریاسی17 کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد120543ہوگئی ہے۔جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید2شخص فوت ہوگیا ہے۔ فوت ہونے والوں میں جی ایم سی جموں میں 1 اور جی ایم سی ڈوڈہ میں1شخص فوت ہوا ہے۔جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد120543ہوگئی ہے۔
ٹیکہ کاری مہم میں 50لاکھ کا ہندسہ پار
۔9اضلاع میں 100فیصدمکمل، 11 میں جاری
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں جمعرات کو 45سال سے زیادہ عمر کے 25ہزار 556افراد کوکورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے ہیں اور اسطرح 16جنوری سے 8جون تک45سال سے زیادہ عمر کے 50لاکھ زے زائد افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے ہیں .۔ جموں و کشمیر کے 20اضلاع میں سے 9اضلاع میں جن میں شوپیان بڈگام ، بارہمولہ،بانڈی پورہ، گاندربل ، راجوری، پونچھ، اور سانبہ میں 100فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی ہے جبکہ دیگر 11اضلاع میں ٹیکہ کاری کا عمل ابھی جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں جمعرات کو 25ہزار 556افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے جن میں اننت ناگ میں 4025، کولگام میں 3688، سرینگر میں 1536،بارہمولہ میں 171،کپوارہ میں 377،بانڈی پورہ میں625،گاندربل میں 49،جموں میں 4048،ادھمپور میں 1990،راجوری میں 1299،کٹھوعہ میں 2030،پونچھ میں 340،رام بن میں 1212،ڈوڈہ میں 1790،کشتواڑ میں540،ریاسی میں 878 اور سانبہ میں 938افراد کو ویسکین دیا گیا ہے ۔ ویکسین لینے والے 50لاکھ 46ہزار521میں 1لاکھ 67ہزار317ہیلتھ کیئر ورکر،43لاکھ،73ہزار508عام شہری اور 5لاکھ 5ہزار696فرنٹ لائن ورکر شامل ہیں۔