عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حکومت نے کل جموں و کشمیر انتظامی سروس کے 19 افسروں کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ ترقیاتی احکام سپر ٹائم اسکیل، اسپیشل اسکیل اور سلیکشن گریڈ میں دی گئی ہیں، جن کی منظوری 23 ستمبر 2025 کو کابینہ نے دی تھی۔جن افسروں کو سپر ٹائم اسکیل میں ترقی دی گئی ہے ان میں ڈاکٹر غلام نبی ایتو، طارق حسین گنائی، محمد رفیع، شہباز احمد مرزا اور روبینہ کوثر شامل ہیں۔ ان میں سے ڈاکٹر غلام نبی ایتو، طارق حسین گنائی اور روبینہ کوثر کو اپنے متعلقہ محکموں میں ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے، جبکہ باقی دو افسروں کو موجودہ تعیناتیوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ چھ افسروں کو اسپیشل اسکیل میں ترقی دی گئی ہے جن میں ور کرشن دھر، ڈاکٹر طاہر فردوس دتہ، شوکت محمود، وشال شرما اور ڈاکٹر دیس راج بھگت اور سجاد احمدشامل ہیں۔ ان میں سے ور کرشن دھر، شوکت محمود اور وشال شرما کو اپنے محکموں میں اسپیشل سیکرٹریوں کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔سلیکشن گریڈ میں ترقی پانے والے8 افسروں میں پرویندر کور، منو ہنسہ، ناصر محمود خان، احسان الحق چشتی، محمد اشرف، توفیق احمدغازی، سنجیو شرما اور سونائنا سینی شامل ہیں۔ ان میں سے محمد اشرف کو ایڈیشنل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ باقی افسروں کو ان کی موجودہ تعیناتیوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔