سرینگر//چوہدری گروپ کی ایک اکائی ہیٹ ٹرک فوڈز وادی کشمیر کے تمام بازاروں میں نئی بریڈ متعارف کرانے جا رہا ہے جس کا مقصد وادی کشمیر کے ہر گھر میں مزیدار اور لذیذ روٹی فراہم کرنا ہے۔چودھری گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر بابر چودھری نے کہاکہ ہیٹ ٹرک فوڈز کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں نئی مشینری اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے نصب ہونے کے ساتھ چودھری گروپ نے وادی کشمیر کے تمام بازاروں میں مارچ 2022سے نئی مصنوعات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا ’’ ابتدائی سطح پر ہم بران بریڈ، وائٹ بریڈ، ملٹی گرین اور سینڈوچ بریڈ متعارف کرائیں گے تاکہ ہمارے صارفین اس کا ایک نیا ذائقہ محسوس کریں اور سپلائی کے مقصد کے لیے کشمیر کے ہر ضلع میں ڈسٹری بیوٹرز مصروف عمل ہوں گے‘‘۔بابر چوہدری نے مزید کہا کہ ہیٹ ٹرک فوڈز وادی کشمیر کی تمام بیکریوں، فاسٹ فوڈ آئٹمز، پیسٹری اور کیک کے لیے وادی میں ایک مشہور نام ہے اور نئی مصنوعات یقینی طور پر روزانہ کی بنیاد پر اپنی نئی خصوصیات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کریں گی۔انہوں نے کہا’’ہم صرف اپنے صارفین کی حمایت اور مانگ کی وجہ سے اتنا توسیع کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔