مینڈھر//اتوار کو گورنمنٹ ہائی سکول گلی کالابن میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی ۔میٹنگ کی صدارت سابق ہیڈماسٹر محمد بشیر نے کی ۔ اِس موقعہ پر چوہدری نثار احمد چیچی مہمان خصوصی تھے ۔اس موقعہ پر لوگوں نے بولتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول گلی کالابن بہت پُرانا سکول ہے جس میں بڑی تعداد میں طُلباء ہیں۔انہوں نے ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا سے اپیل کی کہ ہائی سکول گلی کالابن کو ہائر سکینڈری سکول کا درجہ دیا جائے کیونکہ یہاں کے طُلباء دور دراز کے ہائرسکینڈری سکولوں میں جاکر اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ۔ان کاکہناتھاکہ یہ علاقہ دور دراز پہاڑی پر واقع ہے اور بچوں کو آنے جانے میں پورا دن ضائع ہو جاتا ہے ۔ نثار چیچی نے کہاکہ وہ آج ہی اس سلسلے میں ممبراسمبلی سے بات کریںگے اور سکول کا ہائر سکینڈری سکول بنوانے کی کوشش کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ اس سکول کا درجہ بڑھناچاہئے کیونکہ یہاں کافی تعداد میں طلباء زیر تعلیم ہیں ۔