نئی دہلی//گوگل نے ہندستان کی ڈیجیٹل معیشت کو رفتار فراہم کرنے کے مقصد سے دس ار ب ڈالر 25ہزار کروڑ روپے کے گوگل ڈیجیٹائیزیشن فنڈ کا اعلان کیا ہے ۔گوگل اینڈ الفابیٹ کے چیف ایکزیکیٹیو افسر سندر پچائی نے کل گوگل فار انڈیا پروگرام کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پانچ سے سات برسوں میں یہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انکی کمپنی وزیراعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا نظریہ میں تعاون کرکے بہت فخر محسوس کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کی کمپنی کی توجہ زیادہ سے زیادہ ہندستانیوں کو آگے بڑھنے اور کامیاب ہونے میں انٹرنیٹ کے استعمال کرنے کا اہل بنانے پر ہے ۔ ابھی ملک کا بیشتر کاروبار ڈیجیٹل بن رہا ہے ۔ انہوں نے ملک میں چھوٹے کاروباریوں کو کامیاب بنانے کے لئے گوگل کی طرف سے کی گئی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان کی کمپنی تین کروڑ خواتین کو ڈیجیٹل خواندہ بنانے کی سمت میں کام کررہی ہے ۔مسٹر پچائی نے کہاکہ 20لاکھ سے زیادہ صارفین نے ضروری اشیا کی خرید کے لئے گوگل پے کا استعمال کیا ہے اور 30لاکھ سے زیادہ کاروباری گوگل پے سے ادائیگی قبول کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرسار بھارتی کے ساتھ ملکر ایک ڈجوٹینمنٹ سیریز شروع کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔