زاہد بشیر
گول// جہاں آج کل 5Gچلانے کا شوشہ چل رہاہے وہیں دوسری جانب سب ڈویژن گول میں ائر ٹیل اور جیو کمپنی لوگوں کو 4Gسہولیت دینے سے قاصر ہیں اور ریچارج کے نام پر موٹی موٹی رقم لوٹی جا رہی ہیں اور ریچارج سکیموں کو بھی بڑھایا جا رہا ہے لیکن زمینی سطح پر انٹر نیٹ کے ساتھ ساتھ کالنگ سسٹم بھی بیکار ہو چکا ہے ۔ جہاں ٹو جی چل رہا ہے وہیں ان کی کالنگ بھی بہت خراب آ رہی ہیں ۔ گول کے موئلہ علاقہ میں گزشتہ ایک ماہ سے ائر ٹیل کی شدید خرابی کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ اگر چہ اس سلسلے میں ائر ٹیل کے ذمہ داروں سے بھی رابطہ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے ائر ٹیل اور جیو کمپنیوں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ ضلع و سب ڈویژن گول کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ یہاں پر انٹر نیٹ اور کالنگ سسٹم جو جلد از جلد بہتر بنایا جائے ورنہ لوگ ان کمپنیوں کے خلاف سڑکوں پر اُترنے پر مجبور ہوں گے ۔
گول میں مواصلاتی نظام درہم برہم | موبائل انٹر نیٹ اور کالنگ کا نکل رہا ہے جنازہ، صارفین کو لوٹا جارہاہے